این سی سی آئی اے نوٹس کامعاملہ،نورین نیازی نےتمام الزامات کی تردیدکردی

0
8

عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے این سی سی آئی اے کے نوٹس میں لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے وکیل کے ذریعے ابتدائی جواب جمع کروایا جس میں ذاتی حیثیت سے اسلام آباد طلبی پر قانونی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔
نورین نیازی نے کہا کہ مکمل ریکارڈ ملنے پر تفصیلی جواب جمع کروایا جائے گا۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ کسی ریاستی ادارے کے خلاف نفرت انگیز مواد نہیں پھیلایا جبکہ قانونی حقوق محفوظ رکھتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو 27 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
واضح رہے کہ نورین نیازی کا معرکہ حق سے متعلق متنازع بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ معرکہ حق افواج پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی چاہتا تو دو منٹ میں فکس کر دیتا، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ نہیں کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔

Leave a reply