عوام کیلئے خوشخبری،حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ریلیف کااعلان

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل پر لیوی 73 روپے 47 پیسے سے بڑھا کر 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 80 روپے فی لیٹر برقرار رکھا گیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کےمذاکرات کا آغاز کل ہوگا
ستمبر 22, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عدم ادائیگی پرپاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی
اکتوبر 12, 2024 -
انٹرنیٹ سست روی اور فائروال کی تنصیب،کیس سماعت کیلئےمقرر
اگست 19, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














