وطن کی خاطر جان قربان کرنے والےمیجر طفیل محمد شہید کی 68 ویں برسی

0
11

وطن کی حرمت اور دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے نشانِ حیدر کے حامل میجر طفیل محمد شہید کی 68ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست 1958ء کو دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ آخری دم تک دشمن کے سامنے ڈٹے رہے اور اپنے فرض کی تکمیل کے لیے غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کیا۔
ان کی بے مثال بہادری اور عظیم قربانی کے اعتراف میں انہیں نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
میجر طفیل محمد شہید کی قربانی آج بھی وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے تمام شہدا کے عزم و حوصلے کی روشن مثال ہے۔

Leave a reply