
خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آخری آپشن لانگ مارچ ہے اور 20 لاکھ لوگوں کے ساتھ پشاور سے نکلیں گے۔
شفیع جان کا کہنا تھاکہ ہماری سنوائی کہیں نہیں ہو رہی اس لیے احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آخری آپشن لانگ مارچ ہے، 20 لاکھ لوگوں کے ساتھ پشاور سے نکلیں گے، ملک بھر میں لانگ مارچ کے اثرات دکھائی دیں گے۔















