چین نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے دفاعی معاہدے کی حمایت کردی

چین نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والےمکہ معاہدےکی حمایت کردی۔
چین نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی “مکہ معاہدےکی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بیجنگ کے تعاون کی آمادگی ظاہر کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے چین اور اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ سیکیورٹی پیکٹ قائم کرنے کی بھی تجویز دی ہے، تاکہ خطے میں درپیش تنازعات کا پائیدار حل نکالا جا سکے اور نامساعد حالات میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
چین کا یہ اقدام اسلامی دنیا کے ساتھ اس کے مضبوط ہوتے ہوئے اسٹراٹیجک اور دفاعی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔















