یادگارِ فتح عظیم قوم کے عزم، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کی علامت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد میں یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ یادگار پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دشمن کے مقابلے میں ان کی برتری کی عکاس ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یادگارِ فتح کا افتتاح پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اس موقع پر قوم کے دل عظیم کامیابی کی خوشی سے لبریز ہیں، جبکہ اس عزم کو بھی تقویت ملتی ہے کہ پاکستان کو مزید خوبصورت، مضبوط، مستحکم اور خوشحال ملک بنایا جائے۔
انہوں نے معرکۂ حق میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کن مرحلے پر دلیرانہ قیادت اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث دشمن کو شکست ہوئی، جو تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش واقعہ ہے۔
شہباز شریف نے یادگار کے ڈیزائن اور تعمیر میں حصہ لینے والی ٹیم کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ مختصر وقت میں یادگار کی تعمیر ایک قابلِ تحسین کاوش ہے۔
وزیراعظم کے مطابق یادگارِ فتح محض ایک عمارت نہیں بلکہ شہداء کو خراجِ عقیدت، غازیوں کی بہادری کو سلام اور قومی اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین وقت میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














