
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میرے والد حاکم زرداری نے بھی جہاد کشمیر میں حصہ لیا۔
پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں یادگار فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دی۔ معرکہ حق میں کامیابی، شہدا اور غازیوں کی لازوال داستان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر جہاد میں شرکت کے لیے قوم کو پکارا تو سندھ، کے پی اور دیگر علاقوں نے لوگوں نے لبیک کہا اور بھارتی فوج سے مقابلہ کیا۔ میرے والد حاکم علی زرداری نے بھی جہاد کشمیر میں حصہ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے ہم دنیا کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے۔















