پاکستان کا نام روشن ، احتشام ہمایوں نے ٹینس کورٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرلیا

0
8

پاکستان کے نوجوان ٹینس کھلاڑی احتشام ہمایوں نے تیونس میں منعقدہ آئی ٹی ایف جے 30 اکاؤڈا کے ڈبلز مقابلوں میں سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔
احتشام ہمایوں نے بیلاروس کے الیگزینڈر ویارسوتسکی کے ساتھ جوڑی بنا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، جہاں دونوں کو تیونس کے اناش بن یوسف اور الجزائر کے یاسین مغاری کے ہاتھوں 3-6، 6-2، 6-10 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فائنل میں شکست کے باوجود شاندار کارکردگی کے باعث احتشام ہمایوں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔ ان کی کامیابی کو پاکستانی ٹینس کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply