بجلی کا شدید بحران: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

0
11

پنجاب بھر میں بجلی کا بحران شدید ہوگیا، جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 3 گھنٹے بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور لیسکو ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ متعدد پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں اچانک کمی کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران شدید ہو گیا ہے۔جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 3 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ہے، جبکہ صرف لیسکو کا شارٹ فال 1200 میگاواٹ سے تجاوز کر چکا ہے۔نظام پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور ٹرپنگ کی وجہ سے صارفین کو بجلی کی طویل بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کا جہاز وقت پر پورٹ پر نہ پہنچنے کے باعث ملک میں گیس کا بحران مزید گہرا ہونے کا اندیشہ ہے، جس سے گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کی پیداوار مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

Leave a reply