
کراچی کی بڑی مارکیٹس اور مالز 3 ستمبر کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشن فہیم نوری کے مطابق 43 مارکیٹوں کے سربراہان نے ہڑتال میں شرکت کی حمایت کی ہے، جس کے تحت صدر، الیکٹرانکس، موبائل فون سمیت مختلف مارکیٹس بند رہیں گی۔
کلفٹن ڈیفنس ٹریڈرز مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر راشد خان نے بھی تاجروں کی جانب سے ہڑتال میں شرکت کی تصدیق کی۔
تاجر رہنما عتیق میر اور کراچی ٹریڈرز الائنس کے جنرل سیکریٹری منہاج گل فراز کے مطابق شہر کی متعدد بڑی مارکیٹس اور موبائل و الیکٹرانکس مارکیٹیں بھی بند رہیں گی۔
مارکیٹوں کی بندش کا اعلان پٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کی ملک گیر ہڑتال کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔















