
نویں جماعت کے نتائج نے سرکاری سکولز کا پول کھول دیا۔پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا، مگر لاہور بورڈ کے نتائج نے سرکاری تعلیمی نظام کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کردیئے۔
لاہور کے سرکاری سکولز کے صرف 39 فیصد طلبہ نویں جماعت کا امتحان پاس کرسکے، جبکہ 61 فیصد طلبہ فیل ہوگئے۔
لاہور بورڈ کے تحت مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار 676 طلبہ نے نویں جماعت کا امتحان دیا، جن میں سے صرف 1 لاکھ 30 ہزار 543 طلبہ کامیاب ہوسکے، جبکہ تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار 219 طلبہ فیل ہوگئے۔















