ہراسانی کیس: NCCIA نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیے

0
7

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اداکارہ مومنہ اقبال اور (ن) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق نئےڈیجیٹل شواہد پر مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹس جاری کیے گئے ہیں جب کہ نئے شواہد آنے پر ازسرنو تحقیقات کے لیےخصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی بنائی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق خصوصی ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹرعہدے کے افسر کریں گے، ٹیم نئے ڈیجیٹل شواہد، سابقہ ریکارڈ اور دیگر متعلقہ معلومات کا جائزہ لےگی۔
ترجمان نے کہا کہ ٹیم ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ ڈی جی کو دے گی اور رپورٹ کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a reply