لاہور میں سج گیا پاکستان کا سب سے بڑا کھجور میلہ، ایک ہی چھت تلے 100سے زائد اقسام دستیاب

0
11

لاہور میں پہلی بار پاکستان کے سب سے بڑے کھجور میلے (Khajoor Festival) کے انعقاد کے لیے لاہور آرگینک ویلج تیار ہے، جہاں ملک بھر سے لائی گئی 100 سے زائد اقسام کی کھجوریں ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔
میلے میں عسیل، ڈھکی، مزواٹی، ربائی سمیت کھجوروں کی مختلف منفرد اقسام مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جبکہ شرکا کے لیے لذیذ کھانوں اور روایتی دستکاریوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔
میلے میں بچوں اور خاندانوں کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جن میں میجک شوز، پپٹ ایکٹس اور ہارس رائیڈنگ شامل ہیں۔
منتظمین کے مطابق میلے کا مقصد پاکستان میں پیدا ہونے والی کھجوروں کی مختلف اقسام، ان کے ذائقوں اور ملکی ثقافتی و روایتی ورثے کو اجاگر کرنا ہے۔
کھجور میلے کا آغاز لاہور آرگینک ویلج، ڈی ایچ اے فیز 1، میں آج سے ہوچکا ہے اور 6 ستمبر تک جاری رہے گا، شہریوں کو اپنے اہل خانہ اور عزیزوں کے ساتھ میلے میں شرکت اور پاکستانی کھجوروں کے منفرد ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔

Leave a reply