ہماری آزادی ہمارے بہادر محافظوں کی جرات اور قربانیوں کی مرہونِ منت ہے،قومی کرکٹر محمد حارث

قومی کرکٹر محمد حارث نے یومِ دفاع کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری، عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
محمد حارث نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری آزادی ہمارے بہادر محافظوں کی جرأت اور قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیرمتزلزل بہادری، فرض شناسی اور وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قابلِ فخر رہیں گی۔
محمد حارث نے یومِ دفاع کے موقع پر پاک فوج کے تمام بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔















