دھرتی ماں پاکستان ہے اسے تقسیم نہیں کیا جا سکتا،خالد مقبول صدیقی

0
14

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے، جو ناقابلِ تقسیم ہے، جبکہ اس کے سوا تمام اکائیاں انتظامی یونٹس ہیں۔
حیدرآباد میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اقتدار ایک جاگیردار سے نکل کر دوسرے جاگیردار کے پاس جا کر پھنس چکا ہے، اور جب فیصلے نہیں ہوتے تو سڑکوں پر فیصلے ہوتے ہیں، جبکہ ایم کیو ایم سڑکوں کی سیاست دیکھ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے یہ فیصلہ واضح ہونا چاہیے کہ دھرتی ماں صرف پاکستان ہے اور پاکستان ناقابلِ تقسیم ہے، جبکہ باقی تمام اکائیاں انتظامی یونٹس ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 18ویں ترمیم میں اس لیے شرکت کی کہ اگر وہ شریک نہ بھی ہوتی تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ترمیم منظور کرلیتی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل پاکستانیوں کی کوئی قدر نہیں تھی، تاہم آج سپر پاورز اپنے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ رکوائی اور آج پاکستان سپر پاور کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر عزت سے بات کرتا ہے۔

Leave a reply