5 لاکھ 20 ہزار تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا ،10 لاکھ ہونی چاہیے،لیگی ایم این اے شمائلہ رانا

0
17

مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا نے اراکینِ پارلیمنٹ کی مراعات اور موجودہ تنخواہوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ میں گزارا کرنا ناممکن ہو چکا ہے اور اراکین کی تنخواہ کم از کم 10 لاکھ روپے ہونی چاہیے۔
ایک انٹرویو کے دوران قومی اسمبلی میں اراکین کو ملنے والے مالیاتی فوائد پر گفتگو کرتے ہوئے شمائلہ رانا کا کہنا تھا کہ اراکینِ پارلیمنٹ کو جس قسم کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، موجودہ تنخواہ اس کے لیے بالکل ناکافی ہے، ہمیں حکومت یا پارلیمنٹ کی طرف سے کوئی اضافی مراعات نہیں ملتیں، نہ رہنے کو گھر ملتا ہے، نہ گاڑی اور نہ ہی کوئی سرکاری ڈرائیور فراہم کیا جاتا ہے۔

Leave a reply