پاسپورٹ نہ ہونیوالی بات غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت کھول دی

ڈیبیو ٹیسٹ میں ریکارڈز کے انبار لگانے والےرضا اللہ نے ٹیم میں نام آنے کے وقت پاسپورٹ نہ ہونے والی افواہوں پر رد عمل دے دیا۔
تیسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد 81 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے والے رضا اللہ محمد عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں آئے۔
رضا اللہ نے پاسپورٹ نہ ہونے کی خبریں غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا پاسپورٹ ایک سال پہلے کا بنا ہوا ہے۔















