وکلا کو دلائل کیلئے صرف 10 منٹ ملیں گے!وفاقی آئینی عدالت میں سٹاپ واچ نصب

0
5

وفاقی آئینی عدالت میں مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے چیف جسٹس امین الدین خان نے اہم اقدام کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں سٹاپ واچ لگوا دی۔
چیف جسٹس امین الدین خان کے مطابق ہر وکیل کو دلائل کے لیے صرف 10 منٹ کا وقت دیا جائے گا جبکہ 10 منٹ مکمل ہوتے ہی کمرہ عدالت میں سٹاپ واچ کی بیپ شروع ہوجائے گی۔
عدالت کے مطابق وکلا کے دلائل کے لیے وقت مقرر کرنے کا مقصد عدالتی کارروائی کو مؤثر بنانا اور مقدمات کے جلد فیصلوں میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply