لانگ مارچ ملتوی ہونے پر عظمیٰ بخاری نے طنز کے تیر چلا دیے

0
15

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کیے جانے پر طنزیہ انداز میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تین مزاحیہ پوسٹرز شیئر کر دیے۔

عظمیٰ بخاری کی جانب سے شیئر کیے گئے پہلے پوسٹر میں پی ٹی آئی کے مارچ کو ’’انتشار مارچ‘‘ قرار دیتے ہوئے درج کیا گیا کہ مارچ ملتوی ہونے پر اسلام آباد نے سکھ کا سانس لیا، جبکہ مزاحیہ انداز میں جواب دیا گیا کہ مارچ نے بھی اگلی تاریخ تک سکھ کا سانس لیا۔

دوسرے پوسٹر میں اسلام آباد اور مارچ کے درمیان فرضی مکالمہ دکھایا گیا، جس میں اسلام آباد کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’’آرہے ہو؟‘‘ جواب میں مارچ کی جانب سے ’’نہیں، ابھی نہیں‘‘ کہا گیا، جس پر اسلام آباد نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’اچھا، میں بھی آرام کرلیتا ہوں۔‘‘

تیسرے پوسٹر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کارکنوں سے ’’آزادی یا موت‘‘ کا سوال کرتے دکھایا گیا، جبکہ کارکنوں کی جانب سے مزاحیہ جواب ’’تو رین دے بھائی‘‘ درج تھا۔

تینوں پوسٹرز میں سہیل آفریدی کو افسردہ انداز میں دکھایا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے ان پوسٹرز کے ذریعے پی ٹی آئی کے مارچ ملتوی کیے جانے پر اپنے طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا۔

Leave a reply