
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پالیسی فیصلہ ہے کہ کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو پیغام دیا ہے کہ طاقت کا استعمال کیا گیا تو 9 مئی کے بعد جتنی سہولتیں ملی ہیں، وہ سب ختم کر دی جائیں گی۔















