امریکا کو منصوبہ پہنچادیا ،قبول کرلیا تو ہرمز کھولی جاسکتی ہے،ایرانی وزیرخارجہ

0
8

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے امریکا کو 7 روزہ منصوبہ پہنچادیا ہے، اسے قبول کرلیا جائے تو آبنائے ہرمز کھولی جاسکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ایران نے قطر کے ذریعے امریکا کو 7 روزہ منصوبہ پہنچا دیا ہے، ضروری شرائط پوری ہونے پر آبنائے ہرمز دوبارہ کھول کربحری آمدورفت بحال کی جاسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایرانی منصوبہ قبول کرلے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں دوبارہ کھولی جا سکتی ہے، 7 روز کی مدت امریکا کی جانب سے منصوبہ قبول کرنے کے وقت سے شروع ہوگی۔

Leave a reply