امیر مقام نے بھی خیبر پختونخوامیں گورنر راج لگنے کی پیشگوئی کردی

0
10

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے بھی خیبر پختونخوامیں گورنر راج لگنے کی پیشگوئی کردی۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے غیرقانونی اقدامات کے باعث گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نفیس آدمی ہیں، باقی کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
امیر مقام کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کے حالات سب کے سامنے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام ایک عرصے سے دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں، پورا پاکستان دیکھ رہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ کتنی قربانی دے رہے ہیں، تبدیلی سرکار نے صرف وزرائے اعلیٰ ہی تبدیل کیے، عوام کی قسمت نہیں بدلی۔
ان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا، پی ٹی آئی نے 13 سال حکومت کی، خیبر پختونخوا کے عوام نے جس مقصد کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، وہ نظر نہیں آ رہا۔

Leave a reply