اگر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہو گئی تو میں عہدے سے استعفیٰ دے دوں گی،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز

0
10

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ان پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوگئی تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گی۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایسے ماحول میں جہاں روزانہ احتجاج اور توڑ پھوڑ ہوتی ہو، وہاں محنت کش کیسے کام کرسکتے ہیں؟ سرمایہ کاری لانے کے لیے سب سے پہلے پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اور رشوت لینے والے سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا جارہا ہے۔ بدعنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی جی ڈی پی میں پنجاب کا نمایاں حصہ ہے، صوبے میں 25، 25 سال پرانے قبضے ختم کرائے گئے اور تجاوزات ہٹا کر بازاروں کو کشادہ کیا گیا ہے۔ صنعت سمیت ہر شعبے میں تبدیلی آرہی ہے جبکہ پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ بن سکتی ہے۔

Leave a reply