نیاوزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کون؟چیئر مین PTI نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

0
7

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے دو ٹوک فیصلہ کرتے ہوئے اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا۔
جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوا کسی کو وزیراعلیٰ کے متبادل امیدوار نامزد کرنے یا اس فیصلے میں تبدیلی کا اختیار حاصل نہیں ہوگا۔
پارٹی نے رہنماؤں اور ارکان کو وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر اجلاس بلانے، تجاویز دینے اور بحث کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

Leave a reply