دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبر پختونخوا کی نااہل حکومت بھی شامل تھی،ڈی جی آئی ایس پی آر

0
7

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے ان سہولت کاروں میں سے ایک خیبر پختونخوا میں نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، صوبے میں ایک سہولت کار جو انسداد دہشتگردی میں رکاوٹ پیدا کر رہا تھا وہ اب وہاں موجود نہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو 30 اکتوبر 2026 کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں پر واضح کیا کہ ہمارے پاس دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ایک واضح حکمت عملی موجود ہے جس کا ایک حصہ یہ ہے کہ پاکستان کے اندر دہشتگردوں اور ان کے تمام سہولت کاروں کو ختم کرنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردی سے متعلق کچھ ایسے مسائل بھی ہیں جنہیں ہمیں اندرونی طور پر سنبھالنا ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی شخص انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کے خلاف نہیں ہے، وہی لوگ انسداد دہشتگردی کی مخالفت کرتےہیں جن کا ان دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی بڑے فوجی آپریشن کے بجائے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں اور سیکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتی ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پولیس، فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے مشترکہ تعاون سے کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری ذہنیت بھارت کی طرح نہیں ہے کہ ہم تمام داخلی مسائل کو بیرونی قرار دیں اور ہم یہ نہیں کہتے کہ پاکستان میں تمام دہشتگردی صرف افغانستان کی وجہ سے ہے بلکہ افغانستان وہ بنیادی اڈہ ہے جہاں سے پاکستان میں دہشتگردی ہوتی ہے جہاں دہشتگردوں کی قیادت، ان کے تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں۔

Leave a reply