کارسرکار میں مداخلت کا کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانت منظور

0
7

کارسرکار میں مداخلت کا کیس،عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانت منظورکرلی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کے ساتھ جھگڑے اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانت منظور کرلی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، جس کے دوران پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران وکیل ریاست علی نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ آگیا ہے۔ اس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ اگر آج بھی ریکارڈ پیش نہ کیا جاتا تو وہ متعلقہ حکام کو جواب دہ ٹھہراتے۔

بعدازاں جج نے فریقین سے مزید دلائل طلب کیے، تاہم ضمانت کی درخواستیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ دونوں کے خلاف تھانہ کوہسار اسلام آباد میں کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply