جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا، محسن رضائی کا امریکی مڈٹرم انتخابی نتائج پر رد عمل

0
3

ایران کے سابق پاسدارانِ انقلاب کمانڈر اور سیاسی رہنما محسن رضائی نے امریکی مڈٹرم انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے میدانِ جنگ کے ساتھ واشنگٹن میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی شکست سے دوچار کیا ہے۔
محسن رضائی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران سے جنگ کرنے والے ممالک کو اس کی قیمت صرف میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ انہیں اپنے گھروں کی دہلیز تک اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران سے ٹکرانے والوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم نے میدانِ ج*ن*گ اور آبنائے ہرمز میں ٹرمپ کو شکست دی، جبکہ امریکی عوام کو بھی ایران ج*ن*گ کے باعث معاشی بوجھ برداشت کرنا پڑا۔

Leave a reply