
آئینی عدالت کے نظر بندی کیخلاف فیصلے سے پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے وفاقی آئینی عدالت کے 5 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ میں بعض آئینی درخواستوں پر کارروائی معطل کرنے کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے فیصلے سے سیاسی شخصیات کے ساتھ عام عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں، کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے 10 نومبر کو مقرر پی ٹی آئی کے کیسز ڈی لسٹ کر دیے، عدالت کو انتظامی سطح پر کیسز ڈی لسٹ نہیں کرنے چاہیے تھے۔















