ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی کا نظام ختم

0
111

ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی کا نظام ختم کردیاگیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیغام میں بتایا کہ ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اب شہری پاسپورٹ فیس کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کریں گے۔
محسن نقوی کے مطابق اس سہولت کے بعد شہریوں کو طویل قطاروں اور گھنٹوں انتظار سے نجات ملے گی۔

Leave a reply