پنکی کی گرفتاری کے باوجود کراچی میں منشیات سپلائی کا نیٹ ورک فعال

0
8

کراچی میں ایک بار پھر کوکین کوئین انمول عرف پنکی کا نیٹ ورک فعال ہوگیا ہے جب کہ شہر کے کسی بھی حصے میں 40 سے 50 منٹ میں پنکی کی کوکین ڈیلور ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ماضی میں پنکی کے نام سے منسوب نیٹ ورک اب نئے موبائل نمبروں کے ذریعے مبینہ طور پر اپنے پرانے گاہکوں سے رابطہ کر رہا ہے جب کہ پرانے نمبرز بند ہونے کے بعد نئے نمبروں سے کوکین کے کسٹمرز کو پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، جن میں کوکین کی فراہمی اور مختلف پیکجز کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

Leave a reply