
اپوزیشن نے باہمی اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کے اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا مشاورت کے عمل کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے اور باہمی اختلافات کو دور کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔















