آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

0
28

آج سے بارشوں کی پیشگوئی۔ کہاں کہاں اور کن شہروں میں بادل برسیں گے؟

محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر میں کمی اور ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوچکا، جس کے زیر اثرآج جڑواں شہروںراولپنڈی، اسلام آباد اور ملکہ کوہسار مری میں بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت کوئٹہ اور زیارت میں بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل سندھ کے مختلف شہروں سکھر، لاڑکانہ اور کشمور میں بھی بارش ہو گی۔ ملک کے مختلف حصوں اور سیاحتی مقامات کا آج درجہ حرارت کیا ہے؟آئیے جانتے ہیں

Leave a reply