اسلام آبادہائیکورٹ کی ماہ مئی کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری

0
2

اسلام آبادہائیکورٹ کی ماہ مئی 2025کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کےمطابق اسلام آبادہائیکورٹ کےسنگل اورڈویژن بینچزنےیکم سے 31 مئی تک مجموعی طور پر1415 کیسزنمٹائے،جبکہ کیسزنمٹانےوالےججزمیں سے جسٹس انعام امین منہاس 274کیسز نمٹا کر پہلے نمبرپررہے،جسٹس محمداعظم خان181کیسزکےساتھ دوسرےجبکہ جسٹس محسن اخترکیانی 134 کیسز نمٹا کرتیسرےنمبرپررہے۔
رپورٹ کےمطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر83،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے59کیسز نمٹائے،جسٹس بابرستارنے71،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے52،جسٹس ارباب محمدطاہر نے65 کیسزنمٹائے،جسٹس ثمن رفعت امتیازنے71،جسٹس خادم حسین سومرو89اورجسٹس محمدآصف نے 113کیسزنمٹائے۔
رپورٹ کےمطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگراورجسٹس محمدآصف پرمشتمل ڈویژن بینچ نے9کیسزنمٹائے،جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس سرداراعجازاسحاق خان پرمشتمل ڈویژن بینچ نے2کیسزنمٹائے،جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس ثمن رفعت امتیازپرمشتمل ڈویژن بینچ نے25 کیسزنمٹائے،جسٹس طارق محمود جہانگیری اورجسٹس ثمن رفعت امتیازپرمشتمل ڈویژن بینچ نے9کیسز نمٹائے، جسٹس بابرستاراورجسٹس سرداراعجازاسحاق خان پرمشتمل ڈویژن بینچ نے64کیسزنمٹائے ۔
رپورٹ کےمطابق جسٹس ارباب محمدطاہراورجسٹس محمداعظم خان پرمشتمل ڈویژن بینچ نے2کیسز نمٹائے ،جسٹس ارباب محمدطاہراورجسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے39کیسزنمٹائے،جسٹس محمد اعظم خان اورجسٹس انعام امین منہاس پرمشتمل ڈویژن بینچ نے67کیسزنمٹائے،جسٹس خادم حسین سومر و اورجسٹس محمداعظم خان پرمشتمل ڈویژن بینچ نے3کیسزنمٹائے۔

Leave a reply