الیکشن ایکٹ ترمیمی بل صدرمملکت آصف علی زرداری کوارسال کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ روزقومی اسمبلی اورسینیٹ سےمنظورہونےوالاالیکشن ایکٹ بل صدرمملکت آصف علی زرداری کوارسال کردیاگیا۔صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل قانون بن جائے گا۔
واضح رہےکہ قوم اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین رانا ارادت حسین خان کی زیر صدارت ہواتھا جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے علی محمد خان کی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے ساتھ بار بار جھڑپ ہوتی رہی۔
بل کے محرک بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ کوئی بھی امید وار اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی وابستگی کا ڈائیکلریشن دیتا ہے اور اگر ایسا نہیں کرتا تو اسے پارٹی کا انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوتا وہ آزاد تصور ہوگا ،ہم ترمیم لارہے ہیں کہ اگر امید وار کامیاب ہونے کے بعد تین دن کے اندر کوئی پارٹی جوائن نہیں کرتا تو وہ آزاد ہی تصور ہوگا۔ان کامزیدکہناتھاکہ اگر وہ ایک پارٹی جوائن کرلیتا ہے تو دوسری نہیں کر سکتا ۔یہ عمل ناقابل تنسیخ ہوگا اور کوئی بھی عدالتی فیصلہ اس پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین اور قانون بہت واضح ہے ،مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ ہو یا آزاد کامیاب امید وار کا پارٹی جوائن کرنا ،الیکشن ایکٹ اور الیکشن قواعدمیں ہر چیز کی وضاحت کردی گئی ہے ۔
یادرہےکہ گزشتہ روزپہلےقومی اسمبلی میں بل کوپاس کرلیاگیااس کےبعدسینیٹ میں بھی بل کومنظورکرلیاگیاتھا۔اب صدرمملکت آصف علی زرداری کےدستخط کےبعدبل باقاعدہ قانون بن جائےگا۔
مخصوص نشستیں:الیکشن کمیشن کاتیسرااجلاس بھی بےنتیجہ
ستمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔