بشری بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق عدالت نے عدم پیروی پر بشری بی بی کی درخواست خارج کردی
بشری بی بی کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست خارج کردی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے۔
بشری بی بی کے وکلا کی عدم پیشی پر عدالت برہم، بشری بی بی کے وکیل عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا استفسار، اگر وہ یہ کیس جیت جاتے تو بشریٰ بی بی جیل چلی جاتی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب۔
عید پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرائی ہے ، یہ وہ بھی نہیں چاہتے ہیں کہ گھر سے جیل چلی جائے ، ریلیف مانگا بھی ہے پتہ نہیں وہ چاہتے بھی ہیں یا نہیں ، عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں ۔
مذاق بنا ہوا ہے کہا بھی تھا آج سن کر اس کیس کا فیصلہ کریں گے پھر بھی نہیں آئے ، یہ سائیڈ بھی ٹھیک کام نہیں کر رہی اور آپ بھی ٹھیک نہیں کر رہے ، عدالت کا اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ، شعیب شاہین آئے تھے وہ بھی چلے گئے واپس نہیں آئے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب۔
190ملین پاؤنڈریفرنس کافیصلہ ایک بارپھرموخر
جنوری 13, 2025تعلیم کاحصول ہرمعاشرےکابنیادی حق ہے،وزیراعظم شہبازشریف
جنوری 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈینگی کےوارجاری:مزید128کیسزرپورٹ
اکتوبر 15, 2024 -
طلبا کیلئے خوشخبری,گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
مئی 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔