بیٹی کی صحت بہتر:محمدیوسف نے دورہ نیوزی لینڈکیلئےدستیابی ظاہرکردی

0
11

پاکستان کرکٹ ٹیم کےبیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پردستیابی ظاہر کر دی ۔
قومی  کرکٹ ٹیم کےبیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے،محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے۔
محمد یوسف کاکہناتھاکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے لہذا میں ٹیم کے ساتھ جا رہا ہوں،قومی ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یادرہےکہ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔
واضح رہےکہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کےبیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردارہوگئےتھے،اُنہوں نے بیٹی کی خاطر نیوزی لینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیاتھا۔محمدیوسف نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیاتھا۔

Leave a reply