تعلیمی اداروں میں سردیوں کی کب اور کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

0
57

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی کب اور کتنی تعطیلات ہوں گی؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
صوبہ پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے بھی سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں کے سکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے، جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں کے سکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے۔
دوسری جانب بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے سکول، کالج اور جامعات میں سرمائی تعطیلات ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی، جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

Leave a reply