
تنخواہ دارطبقہ سب سےزیادہ ٹیکس دینےوالاتیسرابڑاشعبہ بن گیا،سال2023-24کےدوران تنخواہ دار طبقےسے368ارب ٹیکس وصول کیاگیا۔
دستاویزکےمطابق تنخواہ دارطبقےنے سال 2022-23 کےمقابلے 103 ارب 74کروڑزیادہ ٹیکس دیا،ایک سال میں تنخواہ دارطبقےسےٹیکس وصولی میں 39.3فیصداضافہ ہوا، کنٹریکس،بینک سود اور سیکیورٹیز ٹیکس ادائیگی میں ٹاپ نمبرپررہے۔
دستاویزمیں کهاگیاکہ کنٹریکٹس سے496ارب ٹیکس جمع،106ارب سےزیادہ اضافہ ریکارڈکیاگیا،بینکوں کےسوداورسیکیورٹیزکی مدمیں489ارب روپےٹیکس وصول کیاگیا،بینکوں،سیکیورٹیزکی مدمیں سالانہ بنیادپر52.8فیصداضافہ ہوا،منافع کی تقسیم پر70فیصداضافےکےساتھ145ارب روپےٹیکس جمع ہوا۔
دستاویزکےمطابق بجلی کےبلوں پرٹیکس وصولی میں 30فیصداضافہ ہونےسے124ارب روپےوصول کئےگئے،پراپرٹی کی خریداری پر104ارب جبکہ فروخت پر95ارب روپےٹیکس جمع ہو ا،ٹیلی فون بلزپرٹیکس وصولی میں14.3فیصداضافہ ہواجوتقریباً100ارب جمع ہوا،برآمدی شعبے نے27.2 فیصد اضافےسےصرف 94ارب ٹیکس دیا،دیگرشعبوں میں ٹیکنکل فیس،کیش نکلوانے،کمیشن،ری ٹیلرزکی پرچیزشامل ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شاہ رخ خان کااپنےماضی کے بارےمیں انوکھاانکشاف
نومبر 27, 2024 -
چین کےوزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے
اکتوبر 14, 2024 -
اوریامقبول جان کا4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور
اگست 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔