جلسہ ملتوی:بانی پی ٹی آئی نےاہم ہدایت کردی

0
16

اسلام آبادمیں تحریک انصاف کاجلسہ ملتوی ہونےپربانی پی ٹی آئی نےاہم ہدایت کردی۔
رات گئےتحریک انصاف کورکمیٹی کااہم اجلاس منعقدہوا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےجلسہ ملتوی کرنےسےمتعلق کورکمیٹی کواعتمادمیں لیا۔
ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی نےاسلام آبادجلسےمیں انتشارپھیلنےکےخدشہ کااظہارکیا۔کپتان نےجلسہ ملتوی کرنےکی ہدایات دیں۔عمران خان نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے احتجاج ہیں کوئی بھی شرارت کر سکتا ہے۔
ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی نےکہاکہ خدشہ ہے کہ ایسی شرارت سے9 مئی جیسا واقعہ نہ ہو جائے، تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔انتظامیہ نے ابھی تک لاہور میں جلسے کی اجازت نہیں دی۔ اسلام آباد میں8 ستمبر کو جلسہ ہر صورت ہو گا، کور کمیٹی کو بریفنگ
ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی نےہدایت کی کہ کسی بھی صورت اب اسلام آباد میں جلسہ ملتوی نہیں کیا جائے گا۔

Leave a reply