جوڈیشل کمیشن کااہم اجلا س آج : آئینی بینچوں کیلئے ججز کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااہم اجلاس آج ہوگا۔ سپریم کورٹ میں آئینی بینچوں کیلئے ججز کی نامزدگی پر بھی غور کیا جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہو گا،26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہو گا،جوڈیشل کمیشن اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ،اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹریٹ کے قیام پر بات ہو گی۔ سپریم کورٹ میں آئینی بینچوں کیلئے ججز کی نامزدگی پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی شریک ہوں گے، پیپلزپارٹی کے سینیٹرفاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، تحریک انصاف کے عمرایوب اور شبلی فراز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں خاتون ممبر قومی اسمبلی روشن خورشید بھی شرکت کریں گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کمشنر راولپنڈی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں: رانا ثنا
فروری 17, 2024 -
2024 کےعام انتخابات کے بارے میں جائزہ رپورٹ جاری
مارچ 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔