حکومت کا28مئی یوم تکبیرپرملک بھرمیں عام تعطیل کااعلان

0
2

وفاقی حکومت نے 28 مئی یوم تکبیرکےموقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
28مئی بروزبدھ کویوم تکبیرکےموقع پرملک بھرکےتمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارےاورسرکاری دفاتربندرہیں گے۔
یادرہےکہ سندھ حکومت نے بھی گزشتہ روز یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، اس سلسلہ میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
دوسری جانب یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یادرہےکہ 2024میں وفاقی حکومت نے28مئی کوعام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، گزشتہ سال نوٹیفکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ 28مئی 1998کوپاکستان نےبلوچستان کےعلاقےچاغی میں ایٹمی دھماکےکرکےاپنےآپ کودنیاکی 7ویں ایٹمی طاقت ثابت کیاجبکہ مسلم دنیامیں پاکستان پہلاملک تھاجوایٹمی طاقت بن کرابھراتھا۔ اس دن کو پاکستانی قوم ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

Leave a reply