
آئی فون کے صارفین کیلئے خوشخبری،دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟آئی فون 16 پلس کی جگہ لینے والے آئی فون 17 ائیر کے حوالے سے تازہ ترین لیکس سامنے آگئیں۔
حالیہ لیکس میں آئی فون 17 ائیر کے بارے میں زیادہ تفصیلات بتائی گئی ہیں ،جبکہ اس کے ساتھ ساتھ آئی فون 17 پرو میکس کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔
لیکس کے مطابق آئی فون 17 ائیر میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ اس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل اور سیلفی کیمرا 12 میگا پکسل کا ہوگا۔فون میں 128 جی بی ریم سٹوریج دی جائے گی۔اس کے مقابلے میں آئی فون 17 پرو میکس 6.9 انچ کے ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ اس کا کیمرا سیٹ اپ آئی فون 16 پرو میکس جیسا ہونے کا امکان ہے۔
آئی فون 17 ائیر کی خاص بات اس کی موٹائی ہوگی یا یوں کہہ لیں کہ وہ دنیا کا سب سے زیادہ پتلا فون ہوگا۔رواں سال نیا آئی فون صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنے گااور کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا ترین سمارٹ فون ہوگا۔
9 ٹو 5 میک کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 ائیر ایپل کے آئی فون پرو ماڈلز کے مقابلے میں 25 فیصد پتلا ہوگا۔درحقیقت یہ کسی بھی کمپنی کی جانب سے تیار کیا جانیوالا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔آئی فون 17 ائیر کی موٹائی محض 5.59 ملی میٹر ہوگی اور یہی اس فون کی سب سے خاص بات ہوگی، ورنہ فیچرز کے لحاظ سے یہ سٹینڈرڈ آئی فون 17 جیسا ہی ہوگا۔
اس فون کے کانسیپٹ ڈیزائن کی لیک تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈیوائس کے بیک پر سکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈیزائن اپنایا جائے گا۔آئی فون 17 سیریز کا بیک کیمرا ڈیزائن کافی حد تک گوگل پکسل فونز کے pill کیمرا بار جیسا ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔