دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ والا ملک کون سا ، پاکستان کا نمبر کیا؟

0
32

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ والا ملک کون سا ہے اور پاکستان کا نمبر کیا ہے؟2025 میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پاسپورٹس کی عالمی درجہ بندی کرنیوالی معروف تنظیم نوماڈ کیپیٹلسٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آئر لینڈ نے دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔اس سالانہ فہرست میں صرف ویزا فری سفری سہولتوں کو نہیں، بلکہ 5 اہم عوامل کو مدنظر رکھا گیا ، جس میں ویزا فری یا ویزا آن آرائیول سفری آزادی، شہریوں پر عائد ٹیکس کی نوعیت، دہری شہریت کی اجازت، ذاتی و سماجی آزادی شامل ہیں۔
آئر لینڈ کو ان تمام عوامل میں متوازن کارکردگی کی بنیاد پر مجموعی طور پر 109 پوائنٹس دیے گئے اور اسے سر فہرست مقام حاصل ہوا، آئر لینڈ کے شہری 176 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔یونان اور سوئٹزر لینڈ نے 108 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے، جبکہ پرتگال تیسرے نمبر پر ہے۔چوتھے نمبر پر لگسمبرگ جبکہ فن لینڈ اور ناروے مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہے۔
فہرست میں متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ اور آئس لینڈ نے دسویں پوزیشن حاصل کی ہے، جاپان اور سنگاپور اس رینکنگ میں قدرے پیچھے رہ گئے، اس کی بڑی وجہ ان ممالک میں دہری شہریت پر پابندیاں اور زیادہ ٹیکس کی پالیسیوں کو قرار دیا گیا ہے۔فہرست کے نچلے حصے میں شامل ممالک میں پاکستان کو 195 ویں نمبر پر ہے۔

Leave a reply