سفر و سیاحت کا سلسلہ،موٹرویز کے اطراف میں شجرکاری کا فیصلہ

0
7

خوشگوار اور یادگار سفر کیساتھ سیاحت کےفروغ کا سلسلہ ،ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف میں پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ کرلیاگیا۔
موٹرویز کے بعد ملک کی دیگر شاہراہوں کے ساتھ بھی پھلدار پودے لگائے جائیں گے۔ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف میں پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ کرلیا گیا، جبکہ موٹرویز کے اطراف میں سرکاری اراضی، نجی شعبے کو لیز پر دینے کی تجویز بھی سامنے آ گئی۔
وفاقی وزارت ِ مواصلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے مشترکہ اجلاس میں ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا مقصد موٹرویز کے سفر کو خوشگوار اوریادگار بنانے کیساتھ ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

دوران اجلاس موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی تجویز دی گئی، جس کیلئے فوری اقدامات ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق موٹرویز کے اطراف میں پھلدار درخت لگانے کیلئے پچیس سالہ پلان تشکیل دیا جائے گا۔اس سلسلے میں زرعی ماہرین اور پاکستانی فارمرز کو آگے بڑھنے کی دعوت دی گئی ہے۔یقیناً پھلدار پودے ماحولیاتی بہتری اور معاشرتی خدمت کا باعث ہوں گے، جبکہ کراچی سے کوئٹہ اور پنجاب سے خیبر پختونخوا تک پھیلی ہوئی موٹرویز کے اطراف میں شجرکاری سے سفر و سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

Leave a reply