سلمیٰ ظفر نےشوہرکودوسری شادی کی اجازت کیوں دی؟اداکارہ نےبڑارازفاش کردیا
پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ سلمیٰ ظفرنےشوہرکودوسری شادی کی اجازت کیوں دی؟اداکارہ نے بڑا رازفاش کردیا۔
اداکارہ سلمیٰ ظفرنےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی،جہاں پرانہوں نےاپنےکیرئیراورنجی زندگی کےبارےمیں کھل کرگفتگوکی۔
اداکارسلمیٰ ظفرنےشادی کےبارےمیں بتایاکےان کی شادی 18سال سےبھی کم عمر میں ہوگئی تھی ، انٹر کے امتحان کا نتیجہ حتیٰ کہ شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنوایا۔
سلمیٰ ظفرکاکہناتھاکہ اُن کی اورشوہرکی عمرمیں 5سال کافرق ہے،شوہرعمرمیں اداکارہ سےبڑھےہیں،اوردونوں کی اولادمیں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ اداکارہ نےاپنی ساس کی تعریف کرتےہوئےکہاکہ درحقیقت ساس نے گھر کو لے کر چلنا سکھایا، آج جو کچھ بھی ہوں ساس کی وجہ سے ہوں۔
میزبان کی جانب سےاداکارہ سےشوہرکی دوسری شادی کےبارےمیں سوال کیاگیاجس کاسلمیٰ ظفرنےبڑادلچسپ جواب دیا۔انہوں نےبتایا کہ’جب عاصم کی دوستیوں کے قصے مجھ تک پہنچے تو شروع کے3 ماہ بہت مشکل گزرے، بھوک پیاس ختم ہوگئی لیکن اس کے بعد سسر سے گفتگو کی اور شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے عاصم سے کہا آپ کو دوستیوں کے بجائے نکاح کر لینا چاہیے، شوہر کی شادی کیلئے بچوں کو بھی میں نے خود منایا، عاصم کے ایک حادثے کے بعد میں نے بچوں سے کہا کہ اگر وہ اپنے والد کو قبر کے بجائے اپنے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کی شادی کیلئے راضی ہو جائیں، جس کے بعد بیٹے نے مجھے کہا کہ اگر میں عاصم کی شادی کے بعد نہ روؤں تو وہ راضی ہے جس کے بعد شوہر کی دوسری شادی ہوگئی۔
سلمیٰ ظفر کے مطابق اس کے بعد سوتیلے بیٹے کو بھی اپنا بیٹا سمجھ کر پیار دیا، آج میری 3 نہیں 4 اولادیں ہیں، بچوں میں بھی سگے بہن بھائیوں جیسی محبت ہے۔
بھارتی اداکارامان جیسوال ٹریفک حادثےمیں ہلاک
جنوری 18, 2025موسیقار ذوالفقار علی عطرےدل کادورہ پڑنےسےچل بسے
جنوری 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایڈہاک جج تعیناتی:(ر)جسٹس مظہر عالم میاں خیل پھررضامند
جولائی 27, 2024 -
نواز شریف نے سیاست چھوڑ دی ؟ مریم نواز کا ٹویٹ
فروری 15, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔