سموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند
سموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔ محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کےمطابق نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت، اے لیولز تک بند رہیں گے،تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے،فیصلے کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب پر ہوگا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظہ آبادمیں تعلیمی ادارےبندرہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزیدکہاگیاکہ منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال میں بھی سکولز بند رہیں گے ،فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھران، وہاڑی اور خانیوال میں بھی سکولز بند رہیں گے۔سکولز بند رہنے کے فیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہوگا۔
ریسٹورنٹس میں اوپن باربی کیو بھی لاہور میں سموگ کی بڑی وجہ بننے لگے ۔ محکمہ تحفظ ماحولیات نے ایس او پیز مزید سخت کردئیے ۔
ڈی جی تحفظ ماحول عمران حامدکاکہناتھاکہ اوپن باربی کیو کیلئے مناسب چمنیوں اور ایگزاسٹ کا استعمال لازم ہوگا ۔ باربی کیو پر لگائےگئےہوڈز میں فلٹرز لگے ہونے چاہئے۔ باربی کیو کی جگہ پر دھویں کوکم کرنےکیلئے ویٹ شاورنگ سسٹم لگانا بھی لازم ہوگا ۔
ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ پابندی کا اطلاق بیس نومبر سے ہوگا جو اکتیس جنوری 2025 تک رہے گا ۔
دوسری جانب سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ پرائیوٹ اور پبلک آفسز کو 50 فیصد گھروں سے کام کرنا ہوگا، ماسک کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، ہائیر اسکینڈری تک سکولز کو بند کررہے ہیں،لاہور، گوجرانوالہ، ملتان ، فیصل آباد میں سکولز ہائیر اسکینڈری تک بند کررہے ہیں،سکولز آن لائن کلاسز پر ہوں گے، پچاس فیصد سٹاف گھروں سے کام کریں گے۔
مریم اورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ سرکاری دفاتر میں میٹنگز صرف آن لائن ہوں گی، کسی اور دفتر جانے کے بجائے میٹنگز زوم پر ہوں گی،فیصلے کا اطلاق 17 نومبر تک ہوگا، ماسک لازمی ہے، کہیں بھی جائیں تو بچوں کو باہر نہ نکالیں، سیف سٹی، ٹریفک پولیس بھی ماسک پہننے پر عملدرآمد کرے گی،جو بوڑھے لوگ ہیں وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، ہم اسوقت ہوا نہیں، میتھین گیس کو سانس کے ذریعے لے رہے ہیں،ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،سکولز کو آن لائن کیا ہے، چھٹی نہیں دی،کل مالز میں رش لگا ہوا تھا، شہری گھروں میں رہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ راجستھان، بیکانیر کی طرف سے ہوا ملتان کی طرف ہے، ملتان کا ائیرکوالٹی انڈکس بھی بری طرح متاثر ہے،آج ائیرکوالٹی 1150 تک رہا،کل ائیرکوالٹی انڈکس پانچ سو تک رہا جو بہت خطرناک ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نےجسٹس منصورعلی شاہ کےخط کاجواب دیدیا
دسمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فلپائن میں 6.7شدت کازلزلہ،عمارتیں لرزگئیں
جولائی 11, 2024 -
انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا،روپےکی قدرمیں اضافہ
اگست 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔