لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیر اعظم شہباز شریف نے جب پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہوئے اسے امانت قرار دیا تھا۔
شہبازشریف نے واضح کیا تھا کہ میرے قائد و رہنما نوازشریف ہیں۔ پارٹی صدارت کا عہدہ نوازشریف کی امانت ہے، سیاست میں اپنی کی ہوئی غلطیاں ماننی چاہئیں۔
سیاست سے ڈائیلاگ نکال دیں گے تو سیاست ختم ہوجائے گی، عمران خان کا صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا رویہ معاشرے کی ترقی کےلئے زہر قاتل ہے، عمران خان کا بات نہ کرنے کا رویہ بنیادی برائی ہے۔
اسی بنیادی برائی نے اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کی ہیں، عمران خان جڑیں کھوکھلی کرنے میں اپنا حصہ بخوبی ڈال رہے ہیں، کشمیر میں عوامی مینڈیٹ سے حکومت بنی ہے، عارف علوی کا احترام اپنی جگہ پر لیکن انہیں اس قسم کی باتوں سے باہر نکلنا چاہئے، کشمیر میں ہونے والے مسائل کا حل بات چیت ہے۔
طاقت کا استعمال وہاں کوئی مسائل کا حل نہیں کل ایک پولیس والے کی جان گئی ہے، ہمارے بچے روزانہ مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں نقصان اٹھا رہے ہیں، گندم کے کاشتکار کے حوالے سے تمام فریقین سے بات چیت کرنے کی تجویز دی تھی۔ حکومت اب چھ ایکٹر کے کاشتکار سے گندم خریدنے کی پالیسی بنا رہی ہے، دیکھتے ہیں اس پالیسی کا عام کاشتکار پر کیا اثر پڑتا ہے
9مئی مقدمات،عدالت نےوکلاکودلائل کیلئےطلب کرلیا
دسمبر 7, 2024پنجاب حکومت کاکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ
دسمبر 7, 2024سی ایس ایس امتحان 15 فروری سے شروع ہوں گے
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بشریٰ بی بی کی قیادت میں قافلہ ریڈزون کی طرف گامزن
نومبر 26, 2024 -
وکلاء احتاج اور دھرنے کا معاملہ
مئی 15, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔