سیاسی درجہ حرارت کم کرنےکےلئے سربراہ مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین بھی متحرک ہوگئے۔
چودھری شجاعت حسین نےاسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کےسربراہوں،اراکین پارلیمنٹ ،سینئرصحافیوں اورحکومتی شخصیات سےاہم ملاقاتیں کیں۔
چودھری شجاعت حسین سے سابق صدر وسیم سجاد، مشاہد حسین سید، محمد علی درانی سمیت اراکین پارلیمنٹ نےملاقاتیں کیں ۔
چودھری شجاعت حسین نے سینئر صحافی عامر الیاس رانا کی والدہ اور محسن بیگ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اورپارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک بھی ملاقاتوں میں موجود تھے ۔ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چودھری شجاعت حسین کاکہناتھاکہ سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں۔قومی راہنماوں کو سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے آگے آنا چاہیے ، اراکین پارلیمنٹ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسائل سے نکلنے کے لیے قومی ایجنڈا ترتیب دیں ۔
ڈینگی کےوارجاری،مزید149کیسزرپورٹ
اکتوبر 12, 2024پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال:خواجہ آصف برس پڑے
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی احتجاج:کانسٹیبل عبد الحمید کےقتل کامقدمہ درج
اکتوبر 8, 2024 -
محکمہ تعلیم پنجاب کی 100 روزہ کارکردگی رپورت
جون 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔