طلبا کیلئے اہم خبر:نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری

0
21

طلبا وطالبات کیلئے اہم خبر،نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول کی منظوری دیدی گئی۔پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول کی منظوری دیدی ہے۔
ترجمان پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے مطابق رجسٹریشن کا آغاز 15 اپریل سے ہو گا،جبکہ آخری تاریخ 29 مئی مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ30مئی سے 600 روپے یومیہ جرمانے کیساتھ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ رجسٹریشن کروانیوالے امیدوار 2026 میں نہم،جبکہ ایک سال بعد 2027 میں دہم جماعت کے امتحانات میں حصہ لے سکیں گے۔

Leave a reply