عادل بازئی کی رکنیت بحال، ن لیگ کےبجائےآزادامیدوارتصور

0
56

الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ سےعادل بازئی کی رکنیت بحال کردی ،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
الیکشن کمیشن کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کے بجائے آزاد امیدوار تصور کیا جائےگا۔
واضح رہےکہ عادل بازئی کے خلاف بجٹ اور آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف پر مسلم لیگ ن نے ریفرنس دائر کیا تھا، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ارسال کردہ ریفرنس پرالیکشن کمیشن نے 21نومبرکوفیصلہ سناتےہوئے،انہیں ڈی سیٹ کردیاتھا، قومی اسمبلی میں این اے 262 کوئٹہ ون کی نشست کو خالی قرار دے دیا تھا۔

بعدازاں سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عادل بازئی کی بطور رکن قومی اسمبلی بحالی کا فیصلہ دیا تھا۔جس پرعمل کرتےہوئے الیکشن کمیشن نےاب عادل بازئی کی رکینت بحال کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

Leave a reply